بیوٹی ٹپس


بیوٹی ٹپس

ہاتھوں کو ملائم کرنے کے لیے :

٭ رات کو سونے سے پہلے لیموں کا عرق اور گلیسرین لیں اور ہاتھوں پر ملیں اوراسی حالت میں سوجائیں صبح صاف پانی سے ہاتھ صاف کرلیں ، ہاتھ نرم ونازک ہوجائیں گے ۔

٭ ہاتھوں پر زیتون کا تیل یا ٹماٹر کے ٹکڑے ملئے،اس طرح ہاتھ نرم ونازک ہوجائیں گے


بال سفید ہونے سے بچانے کے لیے:

بال اگر وقت سے پہلے سفید ہونا شروع ہوجائیں تو رات سونے سے پہلے ایک پاو دودھ میں چند قطرے بادام روغن ملا لیجئے اور حسب ذائقہ چینی اس میں ملاکر پی لیجئے ۔ آپ ایسا روزانہ کریں کچھ عرصہ بعد بال سفید ہونا بند ہوجائیں گے ۔ اور سفید بال بھی اپنی رنگت سیاہی مائل کرلیں گے ۔


بال چمکدار بنائیے : لیموں کا رس نکال لیجئے اور اسے بالوںمیں ڈال کر خوب اچھی طرح مالش کیجئے ۔ کچھ دیر یوں ہی اُسے رکھیے اور پھر دھولیجئے بال چمکدار ہونا شروع ہوجائیں گ


دانتوں کے سیاہ نشان ختم کرنے کے لیے :چنبیلی کے پتے اُبال لیجئے اور ہرصبح اس پانی سے کلیاں کیجئے تو دانتوںپر پڑے سیاہ نشان ختم ہوجائیں گے اوردانتوںمیں چمک پیدا ہوجائے گی ۔


چہرے کی جلد نرم اور دلکش کرنے کے لیے :

٭ایک انڈے کی زردی کو کسی پیالے میں ڈال لیں اوراس میں روغن بادام کے دوچائے کے چمچ ملالیں ۔ چکنی جلد ہے تو بیس قطرے عرق لیموں شامل کرلیں ۔ سبھی کو چمچے سے خوب ہلاکر ملالیں ۔ یہ جھاگ سا بن جائے گا اورآپ کی گھریلو کریم تیار ہوجائے گی ۔ اُسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملئے اور دس بارہ منٹ تک ایسا کیجئے ۔ پھر چہرہ نیم گرم پانی سے مل کر صاف کرلیجئے ۔ چند دن میں چہرے پر کافی فرق محسوس ہوگا اورعمر بڑھنے کے باوجود چہرے کی دل کشی برقرار رہے گی ۔

٭غسل کرنے کے بعد لیموں کا عرق رخساروں پر مل لیجئے اورپھر کچھ دیر بعد سرسوں کا تیل لگا لیجئے ۔ پھر اسے تولیہ سے صاف کردیجئے ،آپ کا چہرہ گلاب کے پھول کی مانند ہوجائے گا ۔


No comments:

Post a Comment