Potato Samosay آلو کے سموسے
اجزا
- میدہ دو پیالی (Refined flour 2 cup)
- بیکنگ سوڈا ایک چوتھائی چائے کا چمچ (Baking soda ¼ tsp)
- مکھن ایک کھانے کا چمچ (Butter 1 tbsp)
- نمک آدھا چائے کا چمچ (Salt ½ tsp)
- تیل تلنے کے لیے + پانچ چائے کے چمچ (Oil for frying+5 tsp)
- بھرنے کے لیے:
- آلو تین عدد (اُبال کر بُُھرتہ بنالیں) (Potatoes 3 boiled and mashed)
- پیاز آدھا عدد (چوپ کی ہوئی) (Onion ½ chopped)
- ثابت سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ (Whole white cumin ½ tsp)
- لال مرچ دو چائے کے چمچ (پسی ہوئی) (Red chillies powder 2 tsp)
- ہلدی ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی) (Turmeric powder 1 tsp)
- رائی دانہ آدھا چائے کا چمچ (Mustard seeds ½ tsp)
- ثابت دھنیا آدھا چائے کا چمچ (Whole coriander ½ tsp)
- ہری مرچ تین عدد (Green chillies 3)
- لیموں کا رس دو چائے کے چمچ (Lemon juice 2 tsp)
- ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ (Fresh coriander 2 tbsp)
- نمک حسبِ ذائقہ (Salt to taste)
ترکیب
میدے میں بیکنگ سوڈا(baking soda) ، نمک اور تین کھانے کے چمچ تیل (oil three tbsp) ملائیں اور سخت آٹا گوندھ کر دس منٹ (ten minute) کے لیے رکھ دیں۔
آٹے کے پیڑے بنائیں اور میدہ لگا کر بیلیں، پھر پچس منٹ (twenty five minute) کے لیے رکھ دیں۔
دیگچی میں دو کھانے کے چمچ (two tbsp) تیل گرم کرکے پیاز، رائی اور زیرہ سنہری (golden) کرلیں۔
اس میں آلو اور بھرنے کے باقی تمام اجزاء علاوہ لیموں کا رس ملاکر پانچ منٹ (five minute) تک بُھونیں (roast)، پھر لیموں کا رس ملاکر (mix) چولہے سے اُتار لیں۔
بیلی ہوئی روٹی کو درمیان سے کاٹ (cut) لیں۔
ایک ٹکڑے (one piece) کو اُٹھائیں اور لپیٹ کر کُھلی ہوئی کون بنالیں۔
کون کی کھلی ہوئی سائیڈ (side) کو پانی میں گُھلے (dissolve) ہوئے میدے سے چپکا کر بند (close) کرلیں۔
تیار کون میں آلو کا آمیزہ (mixture) بھر (fill) لیں اور آمیزہ (mixture) ایک طرف کرتے ہوئے ہاتھ کی مدد سے کون کو موڑ کر سموسے کی شکل دے دیں۔
اس عمل کو دہراتے ہوئے دوسرے سموسے بھی بنالیں۔
کڑاہی میں تیل گرم (heat) کریں اور سموسے سنہری (golden) رنگ آّنے تک تَل کر جاذب کاغذ پر نکال لیں۔
No comments:
Post a Comment