کشمیری پکوڑے
یہ ایک کشمیری فیملی کی ریسپی ہے اس لیے اسے میں نے کشمیری پکوڑے لکھا ہے۔
اجزاء
پیاز۔۔۔۔ ایک عدد
آلو۔۔۔۔ ایک عدد
اپنی مرضی کی مذید سبزیاں بھی کتر کر ڈال سکتے ہیں۔
نمک، مرچ۔۔۔۔۔ حسب خواہش
دھنیا پاؤڈر۔۔۔۔ ایک چھوٹا چمچ
زیرا پاؤڈر۔۔۔۔۔ ایک چھوٹا چمچ
انار دانہ۔۔۔۔۔ حسب پسند
ہری مرچ۔۔۔ ایک یا دو یا حسب پسند
لیموں۔۔۔۔ آدھا
دہی۔۔۔۔ دو تین بڑے چمچ یا حسب ضرورت
ہلدی۔۔۔۔ چوتھائی چمچ
ترکیب:
پیاز باریک کتر ڈالیں۔ آلو کدوکش میں موٹا کش کر لیں۔ ہری مرچ کتر ڈالیں۔ مزید سبزیاں مثلاً پالک، بینگن وغیرہ بھی چھوٹے ٹکڑے کر کے ڈال دیں۔
اب سارے مصالحے ڈال کر مکس کریں۔
اب آدھا لیموں نچوڑ کر مکس کریں۔
اب بیسن ڈالیں۔ مگر بہت نہیں بس اتنا کہ سبزیاں کوٹ ہو جائیں۔
پھر دہی ایک دو چمچ ڈال کر مکس کریں جس طرح پکوڑوں کے لیے آمیزہ بناتے ہیں۔ مگر پانی نہیں ڈالنا یہ دہی ڈال کر بنایا جاتا ہے۔ اور سخت رکھا جاتا ہے یعنی پیسٹ نرم نہ ہو۔ اس کے بعد تھوڑی دیر رکھا رہنے دیں تو پیاز پانی چھوڑ دے گا اور پیسٹ نرم ہو جائے گا۔
اب ہاتھ سے چھوٹی چھوٹی پکوڑیاں بنا کر تلیں اور مزے اڑائیں۔
انتہائی چٹپٹے پکوڑے ہوتے ہیں۔ میں نے لیموں نہیں ڈالا تھا ہر بار لیکن پھر بھی ترش آئے تھے دہی کی وجہ سے۔ اس لیے دونوں طرح سے ٹرائی کر لیں۔ بعض لوگ بہت ترش نہیں کھا سکتے۔
No comments:
Post a Comment